• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا یونیورسٹی میں بین الاقوامی ریاضی کانفرنس کا آغاز

لاہور(خبرنگار) سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام پانچویں بین الاقوامی ریاضی کانفرنس کا آغاز ہو گیا، دو روزہ کانفرنس میں ماہرینِ ریاضیات، محققین، اساتذہ سمیت انڈونیشیا،ملائشیا،ناروے، جنوبی افریقہ، مراکش اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے16سے زائد غیر ملکی ماہرینِ ریاضی شریک ہو رہے ہیں۔کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد قومی و بین الاقوامی ماہرینِ ریاضی، محققین، اکڈیمیا سے وابستہ افراد،سکالرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ باہمی مقالمہ کو فروغ دیا جا سکے۔ اور باہمی روابط سے علم و تحقیق کی آبیاری کرتے ہوئے امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔اس مرتبہ کانفرنس کو امن سے منسوب کیا گیا ہے ۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے مراکش سے آئی ماہرِ ریاضی ڈاکٹر ذکیہ اموش، جنوبی افریقہ سے ڈاکٹر اتانگنا، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ڈاکٹر محمد افضل، چیئرمین شعبہ ریاضی ڈاکٹر محمد عباس نے خطاب کیا۔ غیر ملکی ماہرین نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس دنیا بھر کے محققین اور ماہرین کو باہمی مقالمہ اور جدید علوم کی منتقلی میں معاون ثابت ہو گی جبکہ ایسی کانفرنسز باہمی روابط کو مضبوط کر کے امن کی فضا قائم کرنے کا باعث ہیں۔ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی معیاری تحقیق اور علوم کی منتقلی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
تازہ ترین