• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیراہتمام عدالت سیدنا صدیق اکبر سیمینار

لاہور (وقائع نگار خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ”باغ فَدک“ کے موضوع پر تاریخی ”عدالت سیدنا صدیق اکبر سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت حضرت پیر سید عامر سلطان شاہ صاحب نے کی تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پر ایمان کے لیے جامعِ قرآن حضرت صدیق اکبر ؓکا احترام لازم ہے۔ نجی نیوز چینل پر مبینہ طور حضرت صدیق اکبر ؓ کی عدالت پر تنقید کرنے والی کو گرفتار نہ کیے جانے پر عاشقانِ رسولؐ اور محب وطن پاکستانیوں میں دن بدن تشویش بڑھتی جارہی ہے۔
تازہ ترین