کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) اینٹی کرپشن مکران سرکل کی گوادرمیں کارروائی، فراڈکے کیس میں ملوث پراپرٹی ڈیلر کوگرفتارکرکے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے ڈائریکٹر ایاز بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مکران سرکل تربت کامران بشیر نے فراڈ کے کیس میں ملوث پراپرٹی ڈیلر تنویراحمدہاشمی کو گوادر سے گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج ہے جس میں 209، 420، 467 اور 468 پی پی سی کے تحت دفعات درج ہیں، گرفتارملزم کوابتدائی تفتیش کیلئے تربت منتقل کیاگیاجہاں سے کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ۔