نوجوان بھارتی شاعر نے مودی سرکار کو کھلم کھلا چیلنج دے دیا۔
سوشل میڈیا پر مقبول ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاعر عامر عزیز نے اپنی نظم پڑھی جس کے الفاظ کچھ یوں تھے: ’تم زمیں پر ظلم لکھ دو، آسمان پر انقلاب لکھا جائے گا، سب یاد رکھا جائے گا۔‘
انہوں نے جامعہ علی گڑھ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور دلی کے مظاہرین کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اپنی شاعری میں اس مزاحمتی پیغام میں بھارتی حکومت کو للکار کر کہا تم ڈنڈے مارو، یا جیل میں ڈالو، ہمارے خون سے ہی ہو، سچ ضرور لکھا جائے گا۔