وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ ایران میں اس وقت 6 ہزار پاکستانی موجود ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو کا پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا اور سرحد پر کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ہاؤس میں 250 سے زائد زائرین موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد پاکستانی ہیں، اور ان کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے تفتان میں سرحد پر امیگریشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔