پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا نے پنجاب حکومت پر دباؤ ڈال کرزبردستی آج کا فیصلہ کروایا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو عدلیہ نے علاج کروانے کی اجازت دی ہے، حکومت کے قاتلانہ ارادوں کے بارے میں کوئی شک نہیں، آٹا اور چینی چوری کرنے والے ملک کے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کی صحت پرسیاست کر رہے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ عمران مافیا نے پنجاب حکومت پر دباؤ ڈال کر زبردستی آج کا فیصلہ کروایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی خدمت اور محبت میں کوئی نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتا، ابن الوقت کرپٹ ٹولہ نامراد تھا، ہے اور رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہو رہا ہے۔ اُن کے ڈاکٹر جیسے بہتر سمجھیں گے علاج ویسے ہی ہو گا۔ عدلیہ کے فیصلے اور قانونی تقاضوں کے مطابق تمام رپورٹس جمع کروادی گئی ہیں۔