• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا فیصلہ غیرمنطقی اور یکطرفہ ہے، ڈاکٹر عدنان

پنجاب حکومت کا فیصلہ غیرمنطقی اور یکطرفہ ہے، ڈاکٹر عدنان


سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کئی بار متعلقہ طبی رپورٹس پنجاب حکومت اور ہائی کورٹ کو جمع کروائیں، پنجاب حکومت کا فیصلہ غیر منطقی اور یکطرفہ ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی طبی دستاویزات وکلا کے ذریعے جمع کروائی گئیں۔ یہ دستاویزات تصدیق شدہ تھیں، بد قسمتی سے پنجاب حکومت نے بغیر کسی ٹھوس بنیاد اور وجہ کے یکطرفہ فیصلہ کیا۔


<="" a><="" blockquote>"="" lang="en" align="center">

انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے معاونین کے ذریعے غلط اور بے بنیاد اطلاعات پھیلا رہی ہے، یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

ادھر پنجاب کابینہ نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کر دیا۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت سے انکار کیا ہے۔

نواز شریف کی طرف سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی نے آج کابینہ کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔

کابینہ کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ نواز شریف بورڈ اور کمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہیں کر سکے ہیں۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف اپنے علاج کے سلسلے میں ضمانت پر رہا ہو کر برطانیہ میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین