• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسقط (اے پی پی) اومان کے فرمانروا سلطان ہشیم طارق نے قومی پرچم، لوگو اور قومی ترانے میں تبدیلی کا فرمان جاری کیا ہے۔اومانی خبررساں ادارےکےمطابق قومی ترانے کے آخری فقرے حذف کردیئے گئے۔ ان میں ملک کے سابق فرمانروا سلطان قابوس بن سعید کا نام شامل تھا۔سلطان قابوس بن سعید 10جنوری 2020 کو 79سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔اومان ٹی وی کے مطابق سلطانی فرمان کے تحت ترانے، لوگو اور قومی پرچم میں کی جانے والی تبدیلیوں سے عوام کوآگاہ کردیا گیا ہے۔پہلے ترانے میں سلطان قابوس کو ملک کی تعمیر و ترقی کی کلید کے طور پر پیش کیا جارہا تھا جبکہ نئے ترانے میں دعائیہ کلمات شامل کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین