• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئے جدید تعلیم کا حصول ضروری ہے،جنرل (ر) معین حیدر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ملیر بلوچ کالونی میں تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ سابق گورنر سندھ لیفٹننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکول میری اہلیہ شہناز حیدر مرحومہ نے گود لیا تھا، ہر سال بورڈ کے سالانہ امتحان میں اے ون اور اے گریڈ یہاں کی طالبات حاصل کر رہی ہیں ، ہماری صاحب زادی اسماء حیدر میرے اور میری اہلیہ مرحومہ کے گود لئے اسکولوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ ملک کی ترقی کے لئے جدید تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔ اس موقع پر طالبات نے ٹیبلو، ملی نغمے پیش کئے۔تقریب میں میجر (ر) آفتاب لودھی، عامر، کوآرڈینیٹر رشید گل، سماجی کارکن ممتاز اعوان، سلیم سومرو، غلام قادر، گلزار فاطمہ، شیخ وسیم اور دیگر موجو تھے۔
تازہ ترین