اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی۔ لاہور میں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا نظیری اور ایرانی سفارتخانے کے دیگر آفیسرز بھی ہمراہ تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔