• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، آئندہ اجلاس میں سوشل میڈیا رولز کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ

سینیٹ کمیٹی، آئندہ اجلاس میں سوشل میڈیا رولز کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ


اسلام آباد (ناصر چشتی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئندہ اجلاس میں سوشل میڈیا رولز کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ آئی ٹی ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بریفنگ طلب کرلی، کمیٹی کا اجلاس چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا جس میں سوشل میڈیا رولز 2020کا جائزہ لیا گیا، چیئرپرسن نے کہا پارلیمنٹ میں لائے بغیر یہ قوانین کابینہ نے منظور کردئیے ہیں اگریہ قوانین سینٹ میں لائے جاتے تو ہم ان پر اپنی سفارشات دیتے، کمیٹی کو بائی پاس کیوں کیا گیا ۔

تازہ ترین