• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، مشرف کی سزا کیخلاف اپیل پر اعتراضات،سماعت کھلی عدالت میں ہوگی

سپریم کورٹ، مشرف کی سزا کیخلاف اپیل پر اعتراضات


اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس عمر عطا بندیال نے سزائے موت کیخلاف پرویز مشرف کی اپیل کی ان چیمبر سماعت کے دوران سزا کیخلاف دائر مرکزی اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ جسٹس عمر عطابندیال نے منگل کے روز اپیل کی ان چیمبر سماعت کی تو مشرف کے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے اور معروضات پیش کیں جس پر جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آپ کی معروضات کا تفصیل سے دوبارہ جائزہ لیں گے اور معاملے کی سماعت کھلی عدالت میں 3 رکنی بنچ کریگا۔ بعدازاں فاضل وکیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عدالت کو آگا ہ کیا ہے کہ پرویز مشرف اس وقت شدید علیل اور اسپتال میں زیر علاج ہیں،وہ اسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرسکتے، سرنڈر کرنے کا قانون ان پر لاگو نہیں ہوتاہے اور نہ ہی انہیں اشتہاری قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین