• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیتون کا تیل گرتے بالوں کو روکتا ہے اور انہیں مضبوط اور لچکدار بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔کالے، گھنے اور گھنگھورسیاہ بادلوں کی مانند بال ہر خاتون کی خواہش ہوتے ہیں۔کچھ خوش قسمت خواتین وہ ہوتی ہیں ۔جنہیں خاندانی وارثے میں ہی خوبصورت اور گھنے بال ملے ہوتے ہیں لیکن بعض خواتین بلکہ عموماََ خواتین کے بال گرنے ،ٹوٹنے سو مونہہ ہونے اور اس کی لمبائی میں اضافہ نہ ہونے کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں۔

ان کی بالوں سے جڑی اس پریشانی کا حل زیتون کا تیل جہاں آپ کی جسمانی صحت مندی کا ضامن ہے وہیں یہ جلد اور بالوں کی صحت اور اس کی خوبصورتی میں اضافے کابھی باعث بنتا ہے۔یہ بالوں کی افزائش میں اضافہ کرنے کا بہترین قدرتی معالج خیال کیاجاتا ہے۔زیتون کے تیل میں پولی فینول کی خصوصیات وافرمقدار میں ہوتی ہیں جو اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کی حامل ہیں اور ہمیں مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

بالوں کو قدرتی چمک اور جان عطا کرنا

زیتون کاتیل نہ صرف ہمارے بالوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ ہماری سرکی جلد کو بھی صاف کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔گھنگھریالے بالوں کی مالک خواتین زیتون کے تیل سے اپنے اڑے اڑے اور بکھرے ہوئے بالوں کو نرم کرکے چمک عطا کرسکتی ہیں جب کہ بہت سی خواتین اپنے بکھرے بالوں کو سنوارنے کے لیےزیتون کاتیل سیرم کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

گرتے بالوں کو روکنا

زیتون کے تیل کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ گرتے بالوں کوروکتا ہے اور نئے بالوں کی افزائش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔چناں چہ آپ گرتے بالوں کی روک تھام کے لیے1انڈے کوخوب اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں 3/4کپ زیتون کاتیل شامل کرکے اس مکسچر کوبالوں پر اپلائی کرلیں اور 45منٹ اس مکسچر کواپنے بالوں پر لگارہنے دیں اور پھرشیمپو کرلیں۔یہ عمل نہ صرف آپ کے بالوں کی گروتھ میں اضافہ کرے گا بلکہ اس کے استعمال سے آپ کے بال گھنے اور چمکدار ہوجائیں گے اور زیتون کاتیل بہترین کنڈیشز کاکام بھی انجام دیتا ہے اور بالوں کوملائمت بخشتا ہے۔

بالوں کولچکدار بنانا

زیتون کے تیل سے باقاعدگی سے سرکی جلد کا مساج آپ کے بالوں کولچکدار اور مضبوط بناتا ہے اور ٹوٹے ہوئے بالوں کی جڑوں کی مرمت کرنے میں معاونت کرتا ہے۔

تازہ ترین