• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ،اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

کورونا وائرس ،اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان



جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 24 جولائی 2020 سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں کا کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کے سینئر ممبر نے بیان جاری کیا ہے کہ اگر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں کورونا وائرس کے خطرات کا زیادہ شبہ ہوگا تو مقابلے ملتوی کرنے یا جگہ تبدیل کرنے کی بجائے منسوخ کر دیے جائیں گے۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے اولمپکس مقابلے منسوخ کرنے کے معاملے پر غور کرنا شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2020 کورونا وائرس کے خوف سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کرچکی ہے۔

تازہ ترین