• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کے دو ملزمان بری

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ایس پی چوہدری اسلم کے قتل پر بنے سہولت کاری کیس کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم کے قتل میں سہولت کاری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا ہے جن میں ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان پر چوہدری اسلم پر حملے کے لیے ریکی کرنے اور سہولت پہنچانے کا الزام تھا جبکہ دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

واضح رہے کہ 9 جنوری 2014 کو  سندھ پولیس کے بہادر افسر کو دہشتگردوں نے عیسیٰ نگرے فلائی اوور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

چوہدری اسلم کے قتل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈرز کو ملوث قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین