• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CNG صارفین کیلئے جلد بہتر شیڈول جاری ہوگا، سوئی سدرن

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ موسم سرما ختم ہونے کے بعد نظام میں گیس کی قلت کم ہوئی ہے، جلد سی این جی سپلائی کے لیے صارفین کو بہتر شیڈول جاری کیا جائے گا۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق موسم سرما کی شدت کم ہوتے ہی گیس طلب و رسد کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کے بعد سی این جی سپلائی بہتر ہونے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق امکان ہے کہ ہفتہ وار اب ہر متبادل دن سی این جی پمپس کھولنے کی اجازت دے دی جائے ۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر تا 24 فروری سندھ میں سی این جی سپلائی تقریبا ختم ہو کر رہ گئی تھی، صارفین کے مطابق سی این جی تاریخ میں یہ سب سے شدید گیس قلت تھی۔

تازہ ترین