• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوفزدہ غیرملکی کرکٹر پاکستانی مہمان نوازی اور کھانوں کے گرویدہ

غیرملکی کرکٹر پاکستانی مہمان نوازی اور کھانوں کے گرویدہ 


راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں آئے ہوئے غیر ملکی فارغ اوقات میں پاکستان کی روایتی میزبانی سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ مختلف فرنچائزوں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کے لئے مشہور ریسٹورنٹس میں کھانوں اور دیگر تفریح کا اہتمام کیا ہے۔ موج مستی میں نہ کسی غیر ملکی کو پاکستان کی سیکیورٹی پر کوئی تحفظ ہے اور نہ ہی وہ کسی گھبراہٹ کا شکار ہے۔ منتظمین نے سیکیورٹی کور ضرور رکھا ہوا ہے لیکن کھلاڑیوں کی تفریح کے ساتھ ضیافتوں کے بھرپور مزہ لوٹ رہے ہیں۔ کچھ کرکٹرز نے اپنے پسندیدہ کھیل گالف کا مزہ لیا ہے۔ کراچی اور لاہور کے گالف کورس غیر ملکی کھلاڑیوں کی پسندیدہ جگہ ہیں۔ وہ انٹر نیشنل معیار کے ہرے بھرے گالف کورس دیکھ کر حیران ہیں۔ وہ غیر ملکی جو پانچ ہفتے پاکستان میں قیام کرنے سے گھبرا رہے تھے انہیں بھرپور تفریح مل رہی ہے۔ کرکٹرز پاکستان کی روایتی میزبانی اور لذیذ کھانوں کا مزہ لے رہے ہیں اور تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔ کراچی، ملتان، لاہور اور اسلام آباد میں دیسی کھانوں نے غیر ملکیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ اسلام آباد، ملتان اور کراچی میں مختلف ٹیموں کے کرکٹرز کا دیسی ڈنر کابھرپور مزہ لیا۔ کلفٹن کراچی میں کراچی کنگز کا ریستوران میں کیمرون ڈیلپورٹ، عماد وسیم ، بابر اعظم ، چیڈوک والٹن اور دیگر نے باربی کیو ڈنر کیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈکے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے مشہور ریسٹورنٹ میں ڈنر انجو ائے کیا ۔ سعید اجمل ، فل سالٹ، لیوک رونکی ، کولن انگرم ، رومان رئیس اور دیگر نے سیدپور ویلج کے قریب مشہور ریسٹورنٹ میں ڈنر کیا ۔ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی ملتان میں روایتی دیسی پکوان سے واضع کی گئی۔ پشاور زلمی اسکواڈ کودم پخت اور ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہور ڈش ’’پیندا‘‘ پیش کیا گیا۔ پشاور کےڈیرن سیمی ، کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن اور لیام لیونگٹسن نے پاکستانی کھانوں کو خوب مزہ لیا۔

تازہ ترین