کیلی فورنیا(جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ دنیا کی مالدار ترین خاتون اسٹار کچھ عرصے سے کندھے کی انجری کا شکار تھیں۔32 سالہ پلیئر نے پانچ مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیے، اس سے قبل انہوں نے انجری کے سبب صرف دو مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان پر 2016 میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 15 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔