• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنامنٹ اوپن، ابھی کوئی ٹیم فیورٹ نہیں،وسیم اکرم

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بد انتظامی پر بازگشت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ہر بڑی تقریب میں چھوٹی موٹی غلطیاں ہوتی رہتی ہیں، پہلی بار افتتاحی تقریب پاکستان میں ہوئیمسلسل تنقید کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےہمیں ہر معاملے میں منفی بات کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔ ٹورنامنٹاوپن ہے، ابھی کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے۔ دو تین میچوں سے کسی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا تعین کرنا درست نہیں ہے ۔
تازہ ترین