• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں کورونا سے اموات، اولمپکس منسوخ کرنے کی تجویز

جاپان میں کورونا سے اموات، اولمپکس منسوخ کرنے کی تجویز 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے اثرات اولمپکس گیمز پر بھی نمودار ہونے لگے ہیں، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر منتظمین نے جولائی، اگست میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس گیمز کو منسوخ کرنے کا شارہ دیا ہے۔ آئی او سی کے مطابق آئی او سی کے سینئر ممبر کینیڈا کے سابق اولمپک پیراک ڈیک پاؤنڈ نے کہا ہے کہ جاپان میں وائرس سے کچھ ہلاکتوں کے بعد دنیا بھر کے کھلاڑی اور آفیشلز خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس سے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے تین ماہ کی ونڈو ہے،مئی تک اگر صورت حال میں بہتری نہیں آئی تو ان مقابلوں کے انعقاد کے بارے میں نہ صرف کچھ سوچنا بلکہ کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑے گا۔ انتظامی کمیٹی نےکوروناوائرس کے خطرے کی وجہ سے اولمپکسکی منسوخیپر غورشروع کردیا ہے۔ خطرہ اگر زیادہ محسوس ہوا تومقابلے ملتوی یا منتقل کرنے کے بجائے منسوخ کر دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اولمپکس گیمز ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سےنو اگست تک شیڈول ہیں۔

تازہ ترین