• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِ اعظم کا دو قومی نظریہ حقیقت پر مبنی تھا، شیخ سر بلند

الندن(نمائندہ جنگ) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کے جاری مظالم نے ثابت کردیا ہے کہ قائدِ اعظم کا دو قومی نظریہ حقیقت پر مبنی تھا جسے انہوں نے کامیابی سے ہمکنار کرکے پاکستان کے مسلمانوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کی۔ ان خیالات کا اظہار سماجی راہنما شیخ مسلم سربلند نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں دہلی میں مسلمانوں کے قتل اور ان کی املاک جائیداوں کاروبار اور مساجد کو جلانے کا جو عمل کیا گیا ہے اس میں مودی حکومت کی شمولیت واضح طور پر نظر آتی ہےاور امریکی صدر کو چاہئے تھا کہ وہ انسانی جانوں کے زیاں پر مودی حکومت کی مذمت کرتے ۔شیخ سربلند نے کہا کہ آج برٹش پاکستانیوں کا دل غم سے بوجھل ہے اور ہم اووردسیز پاکستانی اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے امتِ سملمہ سے بھارتی کا تجارتی اور سماجی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے ا س کی بھارتی سرکار ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت سے تمام اقلیتوں کی آزادی ناگزیر ہو چکی ہے اور کشمیریوں اور سکھوں سمیت سنب کےلئے آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔
تازہ ترین