• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دائیں بازو کے گروپ رہنما پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت جرم کا الزام عائد

لندن( جنگ نیوز) پولیس نے اپنے فون تک رسائی دینے سے انکار کرنے پر دائیں بازو کے گروپ برطانیہ فرسٹ کے رہنما گولڈنگ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت جرم کا الزام عائد کر دیا ۔ میٹ کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران نے پال گولڈنگ کو روسی پارلیمنٹ کے سفر سے واپسی پر اکتوبر میں ہیتھرو ہوائی اڈے پر روکا تھا۔ اس نے اپنے متعدد الیکٹرانک آلات کا پن کوڈ دینے سے انکار کردیا تھا۔ اسے اگلی جمعرات کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ 38 سالہ مسٹر گولڈنگ پر دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول 7 کے تحت فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ۔ ایک بیان میں گولڈنگ نے کہا کہ وہ دہشت گرد نہیں ہیں ۔ انہوں نے اپنے خلاف ان الزامات کو قانون سازی کا غلط استعمال قرار دیا ۔ شیڈول 7 پولیس کو برطانیہ کی بندرگاہوں پر چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کرنے ، تلاشی لینے اور حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ قانون اس بات کا تعین کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آیا کوئی فرد دہشت گردی کی کارروائیوں کے ارتکاب ، تیاری یا اشتعال انگیزی میں ملوث ہے۔
تازہ ترین