• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کے فروغ میں میڈیا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، گورنر سندھ

کراچی (جنگ نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے میڈیا کو سنسنی پھیلانے کی بجائے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ منگل کو بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے ڈپارٹمنٹ آف میڈیا اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام منعقدہ ہونے والی دو روزہ عالمی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ تخیفِ غربت اور سماجی انصاف کے فروغ میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس میں چھ ورکنگ سیشنز اور گیارہ متوازی سیشنز ہوئے جن ميں ملک بھی سے شرکت کرنے والے ماہرینِ تعلیم اور ابلاغیات نے ستر سے زائد تحقیقی مقالے پیش کئے۔
تازہ ترین