• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدی صنعتوں کوبجلی وگیس پر 20 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ناصر چشتی/خصوصی نمائندہ) حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت برآمدی زیرو ریٹڈ صنعتوں کوبجلی وگیس پر 20ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی اس بات کا فیصلہ گزشتہ شام ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اپٹما اور دیگر صنعتوں کے وفد نے اعلیٰ سطح حکومتی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کئے۔ حکومت کی طرف سے وزیر توانائی عمر ایوب، گورنر پنجاب محمد سرور، اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر، وزیراعظم کے مشیرتجارت عبدالرزاق دائود اور وزیراعظم کے خصوصی معاون ندیم بابر نے مذکرات میں حصہ لیا۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے تفصیلی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صنعتوں کو توانائی کے ٹیرف سے متعلق تمام امور کو باہمی رضامندی سے حل کر لیا گیا۔
تازہ ترین