• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے دو ریفرنسز، پانچ انویسٹی گیشنز کی منظوری دیدی، اکثریت کا تعلق سندھ سے

نیب نے دو ریفرنسز، پانچ انویسٹی گیشنز کی منظوری دیدی، اکثریت کا تعلق سندھ سے


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیور و نے دو ریفرنسز اور پانچ انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی ہے زد میں آنے والے بیشتر افراد کا تعلق سندھ سے بتایا جاتاہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب سمیت سینئر افسران نے شرکت کی 5انکوائریوں کی بھی منظوری دی گئی۔

سابق صوبائی وزیرعادل صدیقی بھی شامل ہیں، ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں محمد عادل صدیقی،سابق وزیر لیبر، ٹرانسپورٹ،کامرس حکومت سندھ،محمود احمد سابق مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن،محمد رفیق سابق ریجنل ڈائریکٹر حیدر آبادسندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن،سید امداد علی شاہ سابق ریجنل ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن،غلام نبی مہر سابق ایم ڈی سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن،اعجاز اختر میمن سابق ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن، غلام نبی کلہوڑو،سابق ریجنل ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاڑکانہ،سید خادم حسین سابق ایم ڈی سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاڑکانہ ،عمر بخش سومرو سابق ریجنل ڈائریکٹر سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاڑکانہ ، فضل قادر ، محمد الطاف پراپرائٹر میسرز ڈیلٹا انڈسٹریز، محمد سلیم ، محمد ناظم،محمد سلیم، عرفان عالم، سجن مال ،سید شاہ زاہد قادری ، لیاقت علی شیخ، طارق حسین مگسی کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

ملزمان پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال اور قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سرکاری زمین من پسند افراد کو الاٹ کرنے کاالزام ہے۔

تازہ ترین