کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وضلعی جنرل غلام نبی مری نے کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی کال پر گزشتہ روز فورسز کے ہاتھوں وڈھ میں پارٹی کارکنوں کے قتل وغارت گیری ، ماورائے عدالت گرفتاریوں اور پارٹی کو دیوار سے لگانے اور جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پرپیر 4 اپریل شام چار بجے کو پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہو گا انہوں نےیونٹ سیکرٹریز ،ڈپٹی سیکرٹریز ، ضلعی کونسلران اور پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر یں۔