• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسیٹس یونیورسٹی ریکٹر کیلئے تین امیدواروں کا پینل صدر کو ارسال

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) کامسیٹس یونیورسٹی کی سینیٹ نے یونیورسٹی کے ریکٹر کی پوسٹ کیلئے تین امیدواروں کا پینل صدرمملکت (جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں) کو منظوری کیلئے بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی سینٹ کے اجلاس کے دوران کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کیلئے جن تین امیدواروں کا پینل فائنل کیا گیا تھا ان میں ڈاکٹر ضابطہ شنواری، نسٹ سےپروفیسر ڈاکٹر بلال اور ڈاکٹر افضل تبسم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ رواں ماہ میں ہی کامسٹس یونیورسٹی کیلئے ریکٹر کا انتخاب کر لیا جائے گا ، واضح رہے کہ کامسٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کی پوسٹ تقریباً دو سال سے خالی ہے اوراس پوسٹ کا لک آفٹر کا چارج ڈاکٹر راحیل قمر کے پاس ہے۔کامسٹس یونیورسٹی سے موجودہ ایکٹنگ ریکٹر سمیت بعض دیگر امیدوار بھی ریکٹر کی پوسٹ کیلئے میدان میں تھےتاہم ان میں سے کوئی بھی امیدوار تین رکنی پینل میں شامل نہ ہو سکا۔
تازہ ترین