• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکان میں چوری کی واردات‘ تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) نامعلوم چور چھت پھاڑ کر الیکٹرک شاپ سے موٹریں لے اڑے۔ چوری کی واردات پر تاجروںنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے چاہ غلام محمد والافیض آباد کریاں والادربارکے نزدیک واقع الیکٹرک شاپ پر گزشتہ شب نامعلوم چور دکان کی چھت پر نقب لگا کر دکان میں موجود الیکٹرک موٹریں اور دیگر قیمتی سامان لے گئے۔ مالک دکان محمد رمضان نے بتایا کہ صبح جب دکان کھولی تو سامان بکھرا پڑاتھا ۔ خبر ملتے ہی دکانداران جمع ہوگئے اور محمد یونس آزاد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔محمد یونس آزاد نے کہا کہ علاقے میں چوری کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں۔انہوں نے پولیس حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیامظاہرہ میں عاشق علی قریشی ،محمد مزمل ، عبدالرحمن ،وسیم عباس بھٹہ ،صدیق ہوٹل والا ،محمد فہیم ،ساجد غوری دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین