• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معطل سی ای او ہیلتھ نے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا ‘ انتظامی معاملات متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرسنگین بے ضابطگیوں کے الزامات میں معطل کئے گئے سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر منور عباس نے تین روز گزرنے کے باوجوداپنے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا اور نہ ہی صحت حکام کی جانب سے ان کی معطلی کے بعد کسی افسرکو اس عہدے کا چارج دیا ہے،جس کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں اور انتظامی معاملات متاثر ہورہے ہیں، طبی حلقوں کے مطابق اس طرح ریکارڈ میں ردو بدل کے خدشات ہیں اور انکوائری متاثر ہوسکتی ہے ،اس لئے فوری طور پر نئی تعیناتی عمل میں لائی جائے ، اس بارے صحت حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے ، جلدہی نئی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین