• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے ترقیاتی سکیموں کو حتمی شکل دے دی

ملتان (سٹاف رپورٹر)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام 2020-21کیلئے ترقیاتی سکیموں کو حتمی شکل دے دی ہے اور منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے، مذکورہ ترقیاتی سکیمیں ایم پی اے اور ایم این اے کی تجویز کردہ ہیں۔ این 5ٹو زین پور کی سٹرک کیلئے 10ملین روپے رکھے گئے ہیں، این 5ٹو موضع سلطان پور کی روڈ مرمت کیلئے 10ملین روپے، دنیا پور روڈ تا بوٹے والا سٹرک کی تعمیر و مرمت کیلئے 10ملین روپے رکھے گئے ہیں اسی طرح 10دیگر ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
تازہ ترین