• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو عالمی طاقتوں کی پشت پناہی نے درندہ بنادیا، مفتی محمد نعیم

کراچی (پ ر )جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں پر ظلم عالم اسلام کیلئے تشویشناک ہے،اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے ، مسلمان کہیں بھی اپنے حق کیلئے کھڑے ہوتے ہیں دنیامیں شور اٹھتا ہے،بھارت میں مسلمان کچلے جارہے ہیں دنیا خاموش تماشہ دیکھ رہی ہے۔ مفتی محمد نعیم نے کہاکہ نریندر مودی کو عالمی طاقتوں کی پشت پناہی نے درندہ بنادیاہے،ٹرمپ کی موجودگی میں بھارت میں مسلمانوں پر ظلم امریکا کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کو کچلنے کا مودی کو سرٹیفکیٹ دینے کے مترادف ہے ،ایک طرف کشمیر یوں پر بدترین ظلم اور دوسری جانب بھارت میں رہنے والے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہاہے اس کے باوجود عالمی امن کے ٹھکیدار اور انسانی حقوق کی تنظمیں اور دیگر ادارے خاموش ہیں سوائے پاکستانی حکومت اور عوام کے اس ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے والا دکھائی نہیں دے رہاہے ، انہوںنے کہاکہ بھارتی مسلمانوں پر ظلم بھارت کی تباہی کا باعث بنے گا ۔

تازہ ترین