• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تفتان کے مقام پر پاک ایران بارڈر پر امیگریشن پانچویں روز بھی بند ہے اور پاکستان سے ایران اب تک 418 ایرانی واپس جاچکے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایران سے کسی مسافر کی امیگریشن نہیں کی جارہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 270 مسافروں کو پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری گیٹ بندہے، مقامی افراد ایران میں پھنس گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علاقے کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شہر کے میڈیکل اسٹورز میں ماسک ختم ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران سے آنے والے کراچی اور اسلام آبادکے 2  افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


تازہ ترین