• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران سے کراچی پہنچنے والے تمام مسافر کلیئر قرار


کورونا وائرس کے پاکستان پہنچ جانے کے بعد تہران سےکراچی پہنچنے والی ایران ائیر کی پرواز آئی آر 812کی مکمل اسکریننگ کے بعد پرواز کے تمام 232 مسافروں کو کلیئرقرار دے دیا گیا۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق تہران سے آئی پرواز کو برج پر لگنے سے روک کر محفوظ مقام پر پارک کیا گیا۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے مسافروں کی اسکریننگ رن وے پر مکمل کی اور رن وے پر ہی حفاظتی اقدامات کے تحت ایمبولینس طلب کی گئی۔

ہیلتھ ڈیکلیریشن کے ساتھ مسافروں کا سفری ڈیٹا بھی طلب کیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کوروناوائرس سے حفاظت کیلئے ایرانی ایئرلائن کے طیارے میں اسپرے بھی کیا گیا۔

تازہ ترین