شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)10اپریل سے گندم کی سرکاری خریداری کیلئے پنجاب بھر میں بنائے گئے 376مراکز خریداری گندم کو فعال کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں گندم کی سرکاری خریداری کیلئے ہر ضلع میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو فوکل پرسن نامزد کردیا ہے یہ فیصلہ گندم کی سرکاری خریداری میں پچھلے سالوں کی طرح ہونے والی بدعنوانیوں اور سرکاری گندم کی مارکیٹوں میں فروخت کو روکنے کی خاطر کیا گیا ہے ۔ فوکل پرسنز کا تربیتی کورس4 اپریل کو صبح 9بجے لاہور میں ہوگا ۔