آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

احسن خان یو اے ای میں بیت الخلا کی حفظانِ صحت کو فروغ دینے کے سفیر مقرر

جیو کے مقبول ڈرامے’الف‘، ’شاہ رخ کی سالیاں‘ اور فلم’چھپن چھپائی‘ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والےمنجھے ہوئے فن کار احسن خان نا صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی بیت الخلا کی حفظانِ صحت کو فروغ دینے کے سفیر کی حیثیت سے شامل ہو گئے۔

یہ پہلا موقع ہے جب صاف سُتھری بیت الخلا حفظانِ صحت کے بارے میں عوام کو تعلیم دینے کے لیے کسی پاکستانی شوبز شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس بارے میں احسن خان کا کہنا ہے کہ حفظانِ صحت کے اصول، ہماری زندگی کا ہر پہلو ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ آج کے زمانے میں ہمیں پہلے ہی آلودگی سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے صفائی خواہ ذاتی ہو یا گھریلو یا پھر عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا ہو، ایک کلیدی حیثیت اِختیار کر چکا ہے۔صفائی نصف ایمان ہے۔

احسن خان نے مزید کہا کہ اِس قدم سے ایک بار پھرصاف جگہ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے بیت الخلا کی صفائی سُتھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر روشنی ڈالی جائے گے، اور ساتھ ہی ایسے علاقوں میں بیت الخلا کی بنیاد رکھی جائیگی، جہاں اس سہولت کا فقدان ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید