• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا مشترکہ اعلامیہ جاری


پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیے میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس فوری واپس لیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر قانون نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کے لیے بدنیتی پر مبنی ریفرنس تیار کیا تھا۔

اعلامیہ وائس چیئرمین پاکستان بار عابد ساقی اور صدر سپریم کورٹ بار قلبِ حسن کی طرف سےجاری کیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ عدلیہ کی تقسیم میں ناکامی کے بعد اب وفاقی وزیر وکلاء کو تقسیم کرنے پر عمل پیرا ہیں۔

تازہ ترین