آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

انگرام، شاداب کی دھواں دھار بیٹنگ، گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ فیصلہ ان کی امیدوں کے مطابق ہی رہا کیونکہ 11 کے مجموعے پر لیوک رونکی اتنے ہی رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

وکٹ پر موجود کولن منرو نے لاٹھی چارج شروع کیا اور برق رفتاری سے رنز بٹورنا شروع کردیے۔

وکٹ کی دوسری طرف 36 کے مجموعے پر ڈیوڈ ملان کو بھی نسیم شاہ نے بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلوائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک اور اسپیڈ اسٹار کولن منرو کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ جب 56 کے مجموعے پر 3 اہم وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی تو ایک مرتبہ پھر کپتان شاداب خان سامنے آئے اور ان کا ساتھ دیا کولن انگرم نے۔

شاداب خان نے 25 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 39 رنز کی اننگز کھیل کر بڑا شاٹ لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

یونائیٹڈ کی ایک جانب وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری تھا لیکن دوسری جانب کولن انگرام نے اپنی روایتی انداز میں بیٹنگ جاری رکھی۔

انہوں نے ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 187 کے مجموعے تک پہنچادیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز 2، 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ رواں سیزن کے افتتاحی میچ میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں جہاں انہیں 2، 2 میچز میں کامیابی اور ایک ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچز کی فاتح ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر چلی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید