• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فرانس کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد پہلی تقریب

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے کے لئے نومنتخب عہدیداروں کا ساتھ دیں ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

اس موقع پر میاں ذوالفقار احمد جتالہ کا کہنا تھا کہ پارٹی رکنیت سازی پر توجہ دیں جبکہ ماجد چیمہ نے کہا کہ میں ورکر ہوں، ورکروں کی نمائندگی کے لئے آگے آیا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہونے کے بعد پہلی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے بانی رہنما و ترجمان وزیراعظم  عمران خان، نعیم الحق مرحوم سمیت دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ملک عابد حسین کی زیرصدارت ہونے والی تقریب کا مقصد نئی الیکٹیڈ باڈی کا تعارف اور پی ٹی آئی فرانس کے ممبران کا ممبرشپ مہم میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ اس کے علاوہ پروگرام کا دو نکاتی ایجنڈا تمام پارٹی ممبران کے سامنے رکھا گیا۔ جس میں آئندہ حلف برداری کی تقریب اور پارٹی کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ اور دوسرے مرحلے میں 23 مارچ پروگرام شامل تھا-

اجلاس میں پی ٹی آئی فرانس کے سینئر ممبرز پر مشتمل بارہ رکنی کمیٹی کو  پی ٹی آئی فرانس کے تمام دھڑوں کے مابین اتفاق و اتحاد قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جلد ہی ممبر شپ کے کیمپس کا انعقاد مختلف جگہوں پر کیا جائے گا-

پاکستان تحریک انصاف یورپ کے رہنما یاسر خان، سابق صدر میاں ذوالفقار جتالہ، گلزار لنگڑیال نومنتخب صدر ملک عابد حسین، سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللّٰہ، جنرل سیکریٹری، اعجاز جٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ماجد چیمہ نے منتخب ہونے والے پینل کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم منتخب پینل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی فرانس کو آرگنائز کرنے میں ان کے ساته مکمل تعاون کریں گے۔

ملک عابد حسین نے پی ٹی آئی فرانس کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور فرانس بھر میں پارٹی کو آرگنائز کریں گے۔

انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور اس بات پر یقین رکهتے ہیں کہ پارٹی کے تمام معاملات عین جمہوری انداز میں مشاورت کے عمل سے ہی مکمل ہونے چاہئیں۔

انہوں نے تنظیم سازی کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ پہلا مرحلہ ہم نے مشاورت سے عین میرٹ پر مکمل کیا ہے اور دوسرے اور تیسرے مرحلے کو مکمل کرنے سے پہلے ہم او آئی سی سے مشاورت کر کے میرٹ کا مکمل خیال رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اورسیز میں رہتے ہوئے ہماری پارٹی کی جو توقعات ہم سے وابستہ ہیں ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ پاکستان کے تمام قومی دن ہم فرانس میں اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے منائیں اور تمام ایونٹس میں زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

خواتین کی نمائندہ آصفہ ہاشمی نے بھی نومنتخب عہدیداروں کو مبارک دی۔

اجلاس کے آخر میں الیکٹیڈ پینل کی طرف سے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

تازہ ترین