• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: بھوکے ہاتھی کا سیاحوں کے منی ٹرک پر دھاوا

تھائی لینڈ: بھوکے ہاتھی کا سیاحوں کے منی ٹرک پر دھاوا


یوں تو آپ نے اکثر لوگوں کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دادا گیری پر اُتر آئے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں، جس نے کھانے کے حصول کیلئے گاڑیوں پر دھاوا بول دیا ہے۔

جی ہاں، یہ مناظرتھائی لینڈ کے نیشنل پارک میں دیکھے گئے جہاں پک اپ ٹرک میں سوار سیاح سڑک سے گزر رہے تھے کہ بھوک سے ستائے ہاتھی نے نہ صرف ایک منی ٹرک کا راستہ روکا بلکہ ٹرک کے پچھلے حصے میں رکھے سیاحوں کا سامان اٹھا کر نیچے پھینک دیا۔

یوں گاڑیوں پر دھاوا بولتے ہاتھی کو دیکھ کر جہاں سیاح خوفزدہ ہوئے وہیں حیران بھی رہ گئے جبکہ ہاتھی میاں نے بھوک مٹانے کے بعد جنگل کی جانب دوڑ لگا دی۔

تازہ ترین