• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد :نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کا معاملہ، فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد :نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کا معاملہ، فیصلہ کل سنایا جائے گا


اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں کے تعین کے کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کل محفوظ شدہ فیصلہ سنائیں گے، ریگولیٹری باڈی پیرا نے نجی اسکولز کو23 ستمبرکو سپریم کورٹ کے فیصلے پرپابندی کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے پیرا کے نوٹیفکیشن کےخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فیسوں سےمتعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق اسلام آباد پرنہیں ہوتا۔

بچوں کے والدین نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

تازہ ترین