شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)حکومت پنجاب نے ہر ڈویژن کے تحصیل ہیڈ کوارٹر پر ماڈل ویٹرنری ہسپتال بنایا جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے 351.971ملین روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ۔ شیخوپورہ میں ویٹرنری ہسپتال بنایا جائے گا جس کیلئے 11.628ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں.