• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جمعۃ المبارک اجتماعی یومِ دعا کے طور پر منایا جا ئے گا

بر منگھم (پ ر)جمعۃ المبارک کو اجتماعی یومِ دعا کے طور پر منایا جا ئے گا ۔کشمیر اور ہندوستان کے مسلمان گذشتہ چھے ماہ سے شدید کرب اور تکلیف میں مبتلا ہیں۔عالمی برادری حقوقِ انسانی کی شدید پامالیوں پر خاموش تما شائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔وقت آگیا ہے کہ ساری دنیا کے مسلمان جسدِ واحد کا ثبوت دیتے ہو ئے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہو جا ئیں اور جمعے کی نما ز کے بعد ان کے لیے اجتما عی دعا کا اہتمام کریں ۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طانیہ کے قائمقام صدر مفتی عبدالمجید ندیم نے اپنے خصوصی بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’بھارت کے چپے چپے پر مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ جمہوریت کا جعلی دعویدار بھارت پر امن احتجاج کرنے والی تمام اقلیتوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔تعلیمی اداروں کے معصوم طلبہ اور عفت مآب خواتین اور پھول جیسے بچے بھی بھارتی درندگی کا شکار ہو رہے ہیں۔ مساجد، چرچوں اور گردواروں پر حملے مودی سرکار اور اس کے گماشتوں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔اگر اب بھی دنیا اس کا کو ئی نوٹس نہیں لیتی تو اس مطلب صاف الفاظ میں واضح ہے کہ عالمی طاقتوں کے معیار دوہرے ہیں۔مفتی عبدالمجید ندیم نے کہا ’’ گذشتہ چھے ماہ سے پورا کشمیر لاک ڈاؤن میں ہے۔ہر روز شہداء کے جنازے اٹھ رہے ہیں، نوجوانوں کو اپائج بنایا جا رہا ہے لیکن کشمیری کسی بھی طور پر سرنڈر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں لہٰذا یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ شہداء کی عظیم الشان قر با نیوں کے نتیجے میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا اور غلا می کی سیا ہ رات بہت جلد ختم ہو جا ئے گی ۔انہوں نے برطانیہ بھر کی تما م مساجد کے علما ء ، شیوخ اور سربراہان سے اپیل کی کہ وہ جمعے کی نماز کے بعدکشمیر، ہندوستان، فلسطین ، افغانستان ،شام ،یمن اور دنیا کے ان تمام ممالک کے مظلوموں کے لیے اجتماعی دعاکرائیں ۔
تازہ ترین