تہران (نیٹ نیوز )ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔وہ صدر حسن روحانی کی کابینہ کی پہلی خاتون رکن ہیں جو کرونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔