شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )بعض افراد نے ایک خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کیوبی لنک نہر میں پھینک دی جو نہر میں تیرتے ہوئے فاروق آباد کے نزدیک پہنچ کر پتھروں میں پھنس گئی جس کو صدر فاروق آباد پولیس نے لوگوں کی نشاندہی پر اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا ہے۔