تہران(جنگ نیوز)ایرانی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے تہران سمیت مختلف شہروں میں جمعہ کی نماز کے اجتماعات منسوخ کردیئے۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہان پور نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ایران میں بعض مزارات کو بند کرنے اور جمعہ کی نماز کے اجتماعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اس پر عملدرآمد سے قلبل صدر سے منظوری لینی پڑے گی۔