• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور ایس گروپ آف کالجز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

لاہور (جنگ کلچرل ونگ )روزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور ایس گروپ آف کالجز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہوا۔ صدارت کے فرائض فیضان اقبال (چیف آپریٹنگ آفیسر ایس گروپ)نے سرانجام دیئے جبکہ مہمان خصوصی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس تھے ۔ دیگر مہمانان گرامی میں پاکستان کے نامور سینئر صحافی سہیل وڑائچ، اوریا مقبول جان، ڈاکٹر نظام الدین، ڈاکٹر شاہد سرویا، جمیل خالد، خرم شہزاد، معظم شبیر، چوہدری نعیم گلزاراور فیضان اقبال شریک تھے۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعلیم ہماری بنیاد ہے اس کے بغیر ترقی محال ہے۔ پاکستان کی بنیاد ہی تعلیم سے جڑی ہے۔ پاکستان کے بچوں کو اچھا اور معیاری نظام تعلیم چاہیے۔ حکومت اپنے طور پر جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ یقینی طور پر بہت قلیل اور ناکافی اقدامات ہیں۔ ریفارمز اور کوالٹی ایجوکیشن پر کام کر نے کی اشد ضرورت ہے ۔ ہمارے مسئلے ستر سال سے چلتے آرہے ہیں ۔ ایس گروپ سے ہمیں بہت ساری اُمیدیں وابسطہ ہیں ۔ قوم کے نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کا تعلیم سے بہتر کوئی راستہ نہیں۔ مقررین نے ایس گروپ آف کالجز کی انتظامیہ کو ایک جدید تعلیمی نظام سے مزین سسٹم متعارف کروانے پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کا اہتمام سلیم کامران انچارج جنگ کلچرل ونگ نے کیا جبکہ معاونت افتخار احمد سعید اور عمیر اعوان نےکی۔
تازہ ترین