• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50سالہ شخص کی12سالہ لڑکی سے شادی‘پولیس رخصتی کے بعد پہنچی

سکندرآباد(نامہ نگار)سکندرآباد کے قریبی علاقے موضع جھلہار میں 50سالہ دلہا12سالہ دلہن کو بیاہ لے گیا ۔لڑکی کے چچا کی15کی کال پر پولیس لڑکی کی رخصتی کے بعد پہنچی‘ موضع جھلہار کی رہائشی12سالہ اقراء کی شادی دنیا پور کے علاقے میاں پور چاہ کوٹ والہ کے رہائشی50سالہ مظہر سے طے ہوئی گزشتہ روز 50سالہ بابا مظہر 12سالہ دلہن کو لینے کے لیے سکندرآباد چاہ جھلہار والہ بارات لیکر پہنچ گیا اور نکاح خواں بھی اپنے ساتھ لیکر آیا ۔نکا ح پڑھانے50ہزار روپے وصول کیے دلہن کے چچا ملک سجاد نے شادی رکوانے کے لیے 15پر کال کی لیکن پولیس لیٹ پہنچی اور مظہردلہن لیکر چلا گیا پولیس کو دیکھ کر گھر کے تمام مرد موقع سے فرار ہوگئے۔ ملک سجاد کاکہنا تھاکہ پولیس 15کی کال پر بروقت کاروائی کرتی تونابالغ لڑکی کی شادی نہ ہوتی ۔
تازہ ترین