کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کو آج پاکستان آئے ہوئے آٹھ روز مکمل ہوگئے ہیں، قرنطینہ کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد متاثرہ شخص کو گھر منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن چھٹے روز بھی بند ہے جبکہ ہر 24 گھنٹے بعد زائرین کی اسکریننگ جاری ہے ۔
چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پر بھی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔