اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے تمام شہروں میں باکسنگ کے ایونٹ کیے جائیں گے، باکسنگ لیگ کے لیے ٹکٹ فری ہوں گے، باکسنگ لیگ سے ملک میں باکسنگ کو فروغ ملے گا۔ سلام آباد میں 8 پروفیشنل فائٹ ہوں گی، اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان میں باکسنگ کا ایونٹ کرائیں گے، عامر خان عثمان وزیر ایک دن ضرور چیمپئن بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے پاکستان آیا۔پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو بیسٹ آف لک، میں کرکٹ فین ہوں، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کو سپورٹ کروں گا، پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے عالمی کھلاڑی پاکستان آ رہے، ہیں۔ کرکٹ کے بعد اب دنیا کا مقبول ترین کھیل باکسنگ کا انٹرنیشنل میلہ بھی پاکستان میں سجے گا۔