• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا ہتک عزت کا دعوی ٰعدالت سے طلبی کے نوٹس جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)  اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں وزارت خزانہ کی جانب سے ہتک عزت کی کارروائی کے لئے نجی ٹی وی کے خلاف دعویٰ دائر کردیا گیا ہے ،جس پر ڈسٹرکٹ جج اسلام آباد ویسٹ کی عدالت نے  اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سلمان اقبال اور اینکر پرسن شاہد مسعود کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15اپریل کو طلب کر لیا ہے۔  دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ پر بے بنیاد اور من گھڑٹ الزامات لگائے گئے ہیں ،میڈیا پر اس پراپیگنڈے سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ،ان کی بدنامی ہوئی ہے،الزامات کے حو الے سے کوئی ٹھوس ٹبوت پیش نہیں کئے گئے ہیں ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سلمان اقبال اور شاہد مسعود سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔  
تازہ ترین